ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ:سرکاری بس پرگری ہائی ٹینشن تار، 2افرادکی موت

اتراکھنڈ:سرکاری بس پرگری ہائی ٹینشن تار، 2افرادکی موت

Thu, 31 Aug 2017 12:41:47    S.O. News Service

دہرادون،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے گڑھال-کماؤں سرحد پر مارچولا سیاحتی مقام پرایک سرکاری بس پر بجلی کاہائی ٹینشن تارگرنے کی وجہ سے ایک بزرگی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے۔اس حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔جیسے ہی ہائی ٹیشن تار بس پرگرا،بس میں آگ پکڑلی۔اس کے بعد مسافروں کو فوری طور پر بس سے نکال دیا گیا ۔اس دوران 19مسافروں میں سے تین مسافرفوری طورپرنہیں نکل سکے۔اس حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو مسافروں نے نکالا۔خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک ہے۔سالٹ بلاک کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گوپال رام بنوال نے بتایا کہ زخمی کا رام نگر علاج چل رہاہے۔


Share: